16 October 2024

ہنگامہ آرائی کے پیجھے بیرونی مثلث ملوث ہے

ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ بدامنی کی سازش چار سال قبل، امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پر مشتمل مثلث نے تیار کی تھی۔
خبر کا کوڈ: ۴۱
تاریخ اشاعت: 16:22 - January 05, 2018

ہنگامہ آرائی کے پیجھے بیرونی مثلث ملوث ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام محمد جعفر منتظری نے کہا کہ اس سازش کا ماسٹرمائنڈ سی آئی اے کا عہدیدار مائیکل اینڈریا ہے جو انسداد دہشت گردی ونگ کا سابق عہدیدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس پروجیکٹ پر کئی سال کام کیا گیا تاکہ مہنگائی، مالیاتی اداروں سے نقصان اٹھانے والوں اور پنشن والوں کے مسائل کی آڑ میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع کرایا جائے۔
ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس مقصد کے لیے قائم کیے جانے والے کنٹرول روم میں ایم کے او دہشت گردوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے دشمن پچھلے چالیس برس سے طرح طرح کی سازشو‎ں میں مصروف رہے ہیں لیکن اسلامی نظام اور رہبر انقلاب کے ساتھ ایرانی قوم کی محبت اور عشق کے نتیجے میں ان کی تمام سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں