02 February 2025

بھارت میں کسانوں کی مودی سرکار کے خلاف ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی تیاریاں

بھارتی ریاست ہریانہ کے کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۱۴۷
تاریخ اشاعت: 12:16 - January 18, 2021

بھارت میں کسانوں کی مودی سرکار کے خلاف ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی تیاریاںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے کسانوں نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے  ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت میں کسانوں کی ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ ہریانہ پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد ریاستوں سے کسانوں نے بیس جنوری سے ہی مارچ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

دہلی کے باہر سنگھو بارڈر پر دھرنے میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، کسان رہنماؤں نے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ناکام چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں