مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے اعلی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اسرائیل کی طرف سے ایران پر فوجی حملے کی تیاریوں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قدرت کا ابھی صحیح اندازہ نہیں ہے۔
پاسدار ابوالفضل شکارچی نےکہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی اس سے قبل فرما چکے ہیں کہ اسرائیل کے کسی بھی اشتباہ کی بنا پر حیفا اور تل ابیب کو کمترین مدت میں تباہ کردا جائے گا اور اس طرح اسرائیل وقت سے پہلے ہک تباہ ہوجائۓگا۔
پاسدار شگارچی نے کہا کہ اسرائیل نے خطے میں مسلمانوں کے لئے بڑی پریشانیاں پیدا کی ہیں اور اسرائیل کا زوال حتمی ہے۔
ایرانی فوج کے اعلی ترجمان نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے جو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نکرانی میں جاری ہے اور ہم ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر اسرائیل کی غلطی کی صورت میں اسے تباہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور سرزمین کا دفاع کرنے کے لئے ہمارے پاس کافی وسائل موجود ہیں۔