اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے/ ملکی طاقت کے اضافہ پر تاکید

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپاہ کی توجہ ملکی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۲۴۲
تاریخ اشاعت: 23:56 - February 09, 2021

ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے/ ملکی طاقت کے اضافہ پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی کی کامیابی  کی 42 ویں بہارکے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی طرف کسی کو آنکھ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپاہ کی توجہ ملک کی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے۔

سپاہ نے اپنے بیانمیں انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نےاستقامت اور پائداری کے ساتھ گذشتہ 42 برسوں میں انقلاب اسلامی کے خلاف دشن کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے اورایرانی عوام  مستقبل میں بھی ہوشیاری اوربیداری کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔

سپاہ نے اپنے بیان میں ملک کے استقلال اورترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران مختلف شعبوں میں ترقی اورپیشرفت کی سمت گامزن ہے۔ سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپاہ کی توجہ ملک کی طاقت اور قدرت میں اضافہ پر مرکوز ہے اور ہم کسی کو ملک کی طرف آنکھ اٹھانےکی اجازت  نہیں دیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں