مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ایران نے 300 کلو میٹر تک مار کرنے والے میڈیم رینج اسمارٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ایرانی بری فورس کے کمانڈر کیومرث حیدری نے مزید کہا کہ اسمارٹ میزائل وطن کے دفاع کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدر نے مزید کہا کہ ہتھیار اسمارٹ، آٹومیٹک کنٹرول اور سرجیکل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے آمادہ ہے۔