چابہار میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے روسی بحری بیڑے کی استقبالیہ تقریب

ایران اور روس کی بحریہ کے درمیان 2021 مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے روسی بحری بیڑے کی چابہار پہنچنے پراستقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 4265
تاریخ اشاعت: 16 February 2021 - 18:59 - 06May 2642

چابہار میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے روسی بحری بیڑے کی استقبالیہ تقریبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی بحریہ کے درمیان 2021 مشترکہ بحری مشق میں حصہ لینے والے روسی بحری بیڑے کی چابہار پہنچنے پراستقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ایرانی بحریہ اور سپاہ کی بحریہ کی دو کشتیوں نے روسی بحری بیڑے کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں آج سے بحر ہند میں شروع ہوں گي۔ ایڈمرل دوم غلام رضا طحانی نے کہا کہ ایرانی اور روسی بحریہ کی مشترکہ مشق میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بحری یونٹوں کے علاوہ ، روسی بحریہ کے اسٹوکی ڈسٹرائر ، کولا لاجسٹک جہاز پر مشتمل یونٹ اور روسی ہیلی کاپٹر بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ روس اور ایران کی بحری مشقیں 17 ہزار کلو میٹر مربع علاقہ پر محیط ہیں یہ مشق بحری تجارت کو محفوظ بنانے اور صلح و دوستی کے عنوان سے منعقد کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان مشترکہ بحری مشقوں سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں مدد ملےگی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً