16 October 2024

عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۳۸
تاریخ اشاعت: 13:28 - March 06, 2021

عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے عرب لیگ کو مشورہ دیا ہے کہ عرب لیگ کو بیہودہ اور غیر ضروری بیانات کے بجائے علاقائی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ خطیب زادہ نے ایران کے خلاف عرب لیگ کے الزامات کو بیہودہ ، بے بنیاد اور اشتعال انگیز قراردیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی عرب ممالک نے دنیائے عرب کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے بجائے ایران کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ ان عرب ممالک کے حکمرانوں کی مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں اور وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ اور آلہ کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائیلی لیگ بن گئی ہے اسے عرب عوام کی حمایت حاصل نہیں۔ عرب لیگ عرب ممالک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین ایرانی جزائر عرب لیگ کے بیانات کے باوجود ایرانی جزائر ہی رہیں گے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ عرب لیگ کو تخریبی بیانات صادر کرنے کے بجائے خطے میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور اسرائیل و امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں