16 October 2024

ایرانی سپاہ کے سربراہ کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ نہیں ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے سربراہ کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۳۶۶
تاریخ اشاعت: 13:17 - March 14, 2021

ایرانی سپاہ کے سربراہ کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ نہیں ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کا سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ یا چینل نہیں ہے۔ سپاہ کے رابطہ عامہ کے بیان کے مطابق سپاہ کے سربراہ کے بیانات صرف سپاہ نیوز کی جانب سے شائع کئے جاتے ہیں۔ سپاہ کے رابطہ عامہ نےسماجی سائٹوں پر میجر جنرل حسین سلامی کے نام سے منسوب بعض خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نام سے سوشل میڈیا پر کوئی صفحہ یا چینل موجود نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں