اپ ڈیٹ: 22 June 2021 - 17:17
اسرائیلی فضائیہ نے دوسرے روز مسلسل غزہ کے بعض علاقوں پر شدید بمباری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اورحماس کے اسلحہ ڈپو سمیت ملٹری سائٹس کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۴۸۰
تاریخ اشاعت: 23:25 - April 17, 2021

غزہ کے بعض علاقوں پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دوسرے روز مسلسل غزہ کے بعض علاقوں پر شدید بمباری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اورحماس کے اسلحہ ڈپو سمیت ملٹری سائٹس کو تباہ کردیا ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رفح میں شدید بمباری کی-

اطلاعات  کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فضائی کارروائی کے دوران حماس کی ملٹری سائیٹس اور اسلحہ ڈپو کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی غزہ کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے میزائل کے جواب میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے بھی غزہ کے ایک علاقہ پر حملہ کیا۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میںم تعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں