فلسطینیوں کا صیہونی حکومت کو منہ توڑ جواب / صیہونی حکومت پر 10 راکٹوں سے حملہ

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے غزہ کی پٹی سے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے ہیں ۔
خبر کا کوڈ: 4509
تاریخ اشاعت: 25 April 2021 - 13:08 - 16July 2642

فلسطینیوں کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب / اسرائیل پر 10 راکٹوں سے حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں نے اسرائیل کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے غزہ کی پٹی سے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کے صرف 2 گھنٹے بعد ہی اسلامی مزاحمتی گروہوں نے صہیونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر کیے۔ ان راکٹوں میں سے 2 کو اسرائیل نے منہدم کردیا جبکہ دیگر راکٹ اسرائیل کے غیر رہائشی والے علاقوں پر گرے۔ واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے توپ خانوں نے مشرقی غزہ کے البریج علاقے پر گولہ باری کی تھی ۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت نے توپوں کے گولوں سے غزہ پٹی کے القرارہ علاقے میں واقع زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں