مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے جنرل حجازی کے انتقال پر پیغامات کے جواب میں اپنے جداگانہ پغامات میں فرمایا: جنرل حجازی جہاد کی حالت میں جاں بحق ہوئے ، ہم مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنے فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ ایک مورچہ اور ایک محاذ پرموجود ہیں ، ہم فلسطینیوں کے ہمراہ اور ان کے ساتھ کھڑےہیں۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ اسلامی مزآحمتی تنظیموں اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کی مدد اور نصرت فرمائے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظیم حماس کے تمام مجاہدوں کو سلام پیش کیا ہے۔