مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے سپاہ قدس کے سیاسی اور عقیدتی ہفتہ کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ قدس اج مجاہدین اور اسلامی مزاحمت کے حامیوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ آج دنیا کے ہر گوشہ میں اسلامی مزاحمت کے حامی اور مجاہدین شہید میجر جنرل سلیمانی اور قدس فورس کے پاسداران اور اہلکاروں کو اپنا نمونہ عمل سمجھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قدس فورس کے اہلکار آج فرنٹ لائن پر اسلام ، ایمان اور اعتقاد کی بالا دستی اور دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل آج دنیا میں دہشت گردی کی جڑہیں۔ امریکہ اور اسرائیل اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دے رہے ہیں اور ان کی مکمل طور پر حمایت بھی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مکتب ایمان اور اعتقاد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے لہذا ہم نے جہاں بھی دین کے اصولوں کے مطابق قدم رکھا ہے اللہ تعالی نے وہاں ہمیں فتح عطا کی ہے۔