مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراقی حکومت اور عوام کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔ الکاظمی نے کہا کہ عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت کی اور ہم ایرانی حمایت کی شکر گزار ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔