ایران ،عراقی حکومت اور عوام کا حامی ملک ہے

عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے کہ ایران، عراقی حکومت اور عوام کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔
خبر کا کوڈ: 4569
تاریخ اشاعت: 10 May 2021 - 12:28 - 01August 2642

ایران ،عراقی حکومت اور عوام کا حامی ملک ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراقی حکومت اور عوام کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔ الکاظمی نے کہا کہ عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں ایران نے عراقی حکومت اور عوام کی بھر پور حمایت کی اور ہم ایرانی حمایت کی شکر گزار ہیں۔ عراقی وزیر اعظم نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیل مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً