اپ ڈیٹ: 22 June 2021 - 17:17
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۵۷۳
تاریخ اشاعت: 14:25 - May 11, 2021

کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملہ افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی امریکی سازش کا حصہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کابل کے مغرب میں واقع لڑکیوں کے سید الشہداء مدرسہ میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں بد امنی پھیلانا امریکہ کی شوم پالسیوں کا حصہ ہے۔ سپاہ کے مطابق امریکہ نے ایک طرف افغانستان سے فوجی انخلا کا اعلان کررکھا ہے جبکہ دوسری طرف وہ  افغانستان میں اپنے فوجی قیام کے جواز کے سلسلے میں دہشت گردانہ حملوں کا سہارا لے رہا ہے۔ سپاہ نے اپنے بیان میں اس ہولناک سانحہ پر افغان حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے حادثے کے شہداء کے لئۓ رحمت ،مغفرت اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل طلب کی ہے۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں