امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 4629
تاریخ اشاعت: 25 May 2021 - 16:20 - 16August 2642

امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اُوہائیو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اُوہائیو کے شہر کولمبس کے قریبی علاقے ویسٹ جیفرون میں نا معلوم مسلح شخص نے رہائشی عمارت میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے جب کہ اس دوران پولیس کو عمارت کے باہر سے 3 اور اندر سے 2 لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتے ہفتے سے لیکر اب تک امریکی ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ان واقعات میں 69 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً