مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ اسرائيل کو اپنے بھیانک اور وحشیانہ جرائم کا جواب ضرور ملےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دنیا، اسرائیل کے خوفناک اور ظالمانہ جرائم کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ اور مجرمانہ جرائم میں مدد فراہم کرنے والے ممالک کو شرم آنی چاہیے، کیونکہ وہ اسرائیل کے بھیانک جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔