صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: 4681
تاریخ اشاعت: 10 June 2021 - 18:15 - 01September 2642

صیہونی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی،  تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلیجنس سے ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً