اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی فوج کی فائرنگ سے مغربی پٹی میں 110 فلسطینی زخمی

مغربی پٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۴۶۸۹
تاریخ اشاعت: 17:07 - June 12, 2021

صیہونی فوج کی فائرنگ سے مغربی پٹی میں 110 فلسطینی زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فلسطینی ہلال احمر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی پٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 110 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے جنوب میں واقع بیتا علاقہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ ان جھڑپوں کے دوران 110 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھر جمعہ کے دن اسرائيلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی جوان شہید ہوگیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق محمد سعید حمایل کو اسرائيلی فوج نے جمعہ کے دن فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں