مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے طبی ماہرین نےایک تقریب کے دوران " نورا" نامی نئی ویکسین کی رونمائی کی ہے۔ یہ ویکسین ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں تیار کی گئي ہے۔ نورا ویکسین کی رونمائی کی تقریب میں ایران کے وزیر صحت سعید نمکی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی اور بقیۃ اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شرکت کی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نورا ویکسین سائنسی عمل اور 16 ماہ کی تحقیقات کے بعد کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔