اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے اپنا مقدر صہیونیوں کے ساتھ منسلک کرلیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے اسرائيل کے ساتھ امارات اور بحرین کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے اپنا مقدر صہیونیوں کے ساتھ منسلک کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۷۸۰
تاریخ اشاعت: 16:17 - July 04, 2021

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے اپنا مقدر صہیونیوں کے ساتھ منسلک کرلیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں اسرائيل کے ساتھ امارات اور بحرین کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے حکمرانوں نے اپنا مقدر صہیونیوں کے ساتھ منسلک کرلیا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے ہاتھوں اسرائیل کی مسلسل شکست کے باوجود امارات اور بحرین نے اسرائیل کی غاصب اور فلسطینی بچوں کی قاتل حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کئے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امارات اور بحرین کے حکام کو خطے کے حالات کا صحیح ادراک نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اسرائیل کا مستقبل تاریک ہے۔ غاصب صہیونی حکومت نے یہودیوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں