نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے 140 طلبہ کو اغوا کرلیا
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں مسلح حملہ آوروں نے اسکول پر حملہ کرکے 140 طلبہ کواغوا کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا، مسلح افراد موٹرسائیکل پراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔
نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے سکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنگل کی طرف لےگئے ہیں جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچرسمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
