16 October 2024

ایران کا نورا ویکسین دیگر ممالک اور مظلوم اقوام کو فراہم کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر نے بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں کورونا ویکسین کی تیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد کورونا ویکسین دیگر ممالک اور مظلوم اقوام کو فراہم کی جائےگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۳۹
تاریخ اشاعت: 17:50 - July 18, 2021

ایران کا نورا ویکسین دیگر ممالک اور مظلوم اقوام کو فراہم کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے ڈپٹی کمانڈرجنرل علی فدوی نے بقیۃ اللہ یونیورسٹی کے علم جینیٹکس کے خصوصی مرکز کے افتتاح کی تقریب میں کورونا ویکسین کی تیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد کورونا ویکسین دیگر ممالک اور مظلوم اقوام کو فراہم کی جائےگی۔

جنرل فدوی  نے کہا کہ ہر ادارے کی طرح سپاہ کی سرگرمیاں بھی دو طرح کی ہیں کچھ سرگرمیاں قوانین پر مشتمل ہیں اور کچھ سرگرمیاں دکھائی نہیں دیتی ہیں جو سسٹم کار وح ہوتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بقیۃ اللہ یونیورسٹی شہداء کے خون کی برکت سے معرض وجود میں آئی اور اس مرکز کی برکت اس وقت مزید نمایاں ہوجاتی ہے جب عام افراد اس سے بہرہ مند ہوں اور دیگر ممالک کو بھی اس سے فائدہ پہنچے۔ جنرل فدوی نے کہا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوتا ہے کہ تمام  زمین و آسمان انسان کے تابع اور مسخر ہیں جس کا مطلب یہ ہے علم بے انتہا اور نا محدود ہے جو انسان کے لئے خیر و برکت کا سبب بن سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جینیاتیات پر سپاہ کی خاص توجہ مرکوز ہے اور اس سلسلے میں خاطر خواہ پیشرفت بھی ہوئی ہے ۔

جنرل فدوی نے بقیۃ اللہ (عج) یونیورسٹی میں نورا ویکسین کی تیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد ویکسین دیگر ممالک اور مظلوم اقوام کو فراہم کی جائےگی اور مظلوم اقوام کی حمایت کرنا سپاہ کے وظائف میں شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں