اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
حماس:

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے اپنی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کیا

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر کل رات اسرائیل کی طرف سے بمباری کے بارے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری در حقیقت اس کی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کرنے کی ایک ناکام کوشش کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۷۲
تاریخ اشاعت: 18:12 - July 26, 2021

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے اپنی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر کل رات اسرائیل کی طرف سے بمباری کے بارے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری در حقیقت اس کی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کرنے کی ایک ناکام کوشش کا حصہ ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کرکے اسرائیل نے اپنی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کیا ہے۔

حماس نے بیان میں اس بات پر زوردیا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے فلسطینی عوام اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کا سلسلہ بیت المقدس کی آزادی تک جاری رہےگا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے کل رات غزہ کے شمال مشرق میں خان یونس علاقہ میں بمباری کی ۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائيل نے غزہ کے جنوب میں بھی بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔ ادھر فلسطینیوں نے آتشگیر غباروں کے ذریعہ صہیونیوں کے آرام و سکون کو سلب کرلیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں