مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 2825 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے قائد معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے بعض قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ قائد معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔