ایران اور ترکی کے صدور کی خطے میں امن و ثبات کے لئے باہمی تعاون پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کو خطے کے امن و ثبات کے لئے اہم قراردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 4930
تاریخ اشاعت: 12 August 2021 - 16:21 - 03November 2642

ایران اور ترکی کے صدور کی خطے میں امن و ثبات کے لئے باہمی تعاون پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کو خطے کے امن و ثبات کے لئے اہم قراردیا ہے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و ثبات کے لئے ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

ایرانی صدر نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی فلسطین کے مظلوم عوام کے رنج و غم کو کم کرنے اور انھیں اسرائیل کے مظالم سے نجات دلانے کے سلسلے میں اپنی مشترکہ کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ترکی کے صدر نے اس گفتگو میں سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی صدارت کے دور میں ایران اور ترکی کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً