مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے معاند ممالک سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ پر کاری ضرب وارد کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشت گرد گروہ ایران کے حساس اور اہم علاقوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جسے ایرانی انٹیلیجنس کے اہلکاروں اور امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ ایرانی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات سے عنقریب آگاہ کیا جائےگا۔