16 October 2024

بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق کے اطراف میں صہیونی میزائل حملے کی مذمت اور اس میں ایرانی سپاہ کے مدافع حرم دواہلکاروں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۷۸
تاریخ اشاعت: 20:01 - March 09, 2022

بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے دمشق کے اطراف میں صہیونی میزائل حملے کی مذمت اور اس میں ایرانی سپاہ کے مدافع حرم دواہلکاروں  کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کو اپنے بہیمانہ  جرائم کی سزا بھگتنی پڑےگی۔ سعید خطیب زادہ نے ایران کے دو شہیدوں کے اہلخانہ اور سپاہ میں ان کے ساتھیوں کو تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کی غاصب صہیونی حکومت کو اپنے ہولناک اور وحشانہ جرائم کا سخت تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کے خون کا انتقام ضرور لیا جائےگا اور غاصب صہیونی حکومت کےاس قسم کے وحشیانہ اقدام کا انتقام اسلامی مزاحمت کے اصلی اہداف میں شامل ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں