خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 5217
تاریخ اشاعت: 19 March 2022 - 18:26 - 09June 2643

خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بحریہ کے بعض اہلکاروں اور اعلی افسروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں اور علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں پائیدار امن و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔

 انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کے کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں اور جس جگہ سے حملہ  کیا جائے گا اس جگہ کو فوری طور پر تباہ کردیں گے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن ہمیں چوٹ پہنچانے کی ہر ممکن  کوشش کررہا ہے لیکن ہم بھی آگاہ اور بیدار ہیں اور ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزيد مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کی خطے میں فوجی نقل و حرکت پر ہماری قریبی نظر ہے اور ہمیں دشمن کی عداوت اور دشمنی سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً