امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پُررونق علاقے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 5259
تاریخ اشاعت: 04 April 2022 - 16:49 - 25June 2643

امریکہ میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک پُررونق علاقے میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سیکرامنٹو کی اسٹریٹ 10 میں واقع ریسٹورینٹس اور بار پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں درجنوں افراد موجود تھے۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

3 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مسلح شخص فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً