مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل باقری ، تاجیکستان کے وزیر دفاع کی سرکاری دعوت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ کل تاجیکستان روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف تاجیکستان کے اعلی سیاسی اور عسکری حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، دفاعی موضوعات اور عسکری تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مجر جنرل باقری تاجیکستان کے عسکری اور فوجی مراکز کا بھی قریب سےمشاہدہ کریں گے۔