ایرانی سپاہ کا یونان کو منہ توڑ جواب/ یونان کی تیل برداردو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیق

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے یونان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی تیل بردار دو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیق کردی ہے۔
خبر کا کوڈ: 5476
تاریخ اشاعت: 28 May 2022 - 17:55 - 19August 2643

ایرانی سپاہ کا یونان کو منہ توڑ جواب/ یونان کی تیل برداردو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے یونان کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کی تیل بردار دو کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

ایرانی سپاہ کی بحریہ نے اپنے ایک بیان میں یونان کی تیل برداردو کشتیوں کو قبضہ میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان کی تیل بردار دو کشتیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں قبضہ میں لیا گيا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل یونان نے ایران کی تیل بردار ایک کشتی کو قبضہ میں لے کر امریکہ کے حوالے کردیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے خلیج فارس میں یونان کی دو تیل بردار دو کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی تیل بردار دو کشتیوں کے نام  " Prudent Warrior  اور Delta Poseidon  " ہیں ۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً