اپ ڈیٹ: 13 August 2022 - 17:01
قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید الاضحی اور عید غدیر خم کی مناسبت سے ملک کی مختلف جیلوں میں بند دو ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۷۸
تاریخ اشاعت: 20:02 - July 17, 2022

عید غدیر کی مناسبت سے قائد معظم انقلاب کی جانب سے بعض قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید غدیر اور عید قربان کی مناسبت سے عمومی و انقلابی اور فوجی عدالتوں اور اسی طرح حکومتی تعزیراتی اداروں کی طرف سے سزا پانے والے 2272 قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عدلیہ کے سربراہ  حجۃ الاسلام محسنی اژہ ای نے عید غدیر کی مناسبت سے قائد معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے بعض  قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے۔ قائد معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں