صیہونی حکومت کا ساتھ دینے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، میجر جنرل رضائی

ایران-عراق جنگ کے دوران آئی آر جی سی کے کمانڈر رہنے والے میجر جنرل رضائی نے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے منصوبے کا ساتھ دینے کے خطرناک نتائج ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 5871
تاریخ اشاعت: 12 May 2026 - 16:32 - 03August 2647

دفاعی و سکیورٹی گروپ، دفاع پریس کے مطابق، سپریم کمانڈر کے فوجی مشیر اور ایران-عراق کی آٹھ سالہ جنگ کے دوران آئی آر جی سی کے کمانڈر رہنے والے میجر جنرل «محسن رضائی» نے خلیج فارس کے حاشیے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے عربی زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ا"یکس" پر لکھا:
عرب اور مسلمان بھائیو! صیہونی حکومت کا مقصد خطے میں جنگ اور اختلافات کی آگ بھڑکانا ہے تا کہ وہ آپ کی سرزمینوں اور وسائل پر قبضہ جما سکے۔ اس خطرناک منصوبے کا ساتھ دینے کی بھاری اور تباہ کُن قیمت ادا کرنا پڑے گی، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جن کے عزائم ان کی صلاحیت سے بڑھ کر ہیں۔ ہوشیار اور با بصیرت رہیں۔

رضایی

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً