دشمن کی مہم جوئی آبنائے ہرمز میں ایران کی دانشمندانہ حکمتِ عملی پر اثرانداز نہیں ہو سکتی، جنرل طلایینیک
منسٹری آف ڈیفنس اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے ترجمان جنرل «رضا طلایینیک» نے دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے، حالیہ امریکی شرارتوں کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے منہ توڑ ردِعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا“خلیج فارس، بحیرۂ عمان اور آبنائے ہرمز میں امریکہ کی ناکامیاں دوبارہ بھی دہرائی جا سکتی ہیں”۔

جنرل طلایینیک: خلیج فارس، بحیرۂ عمان اور آبنائے ہرمز میں امریکہ کی ناکامیاں دوبارہ دہرائی جا سکتی ہیں / امریکہ اور صیہونی حکومت ایک نئی مہم جوئی کے ذریعے آبنائے ہرمز میں ایران کے دانشمندانہ اور طاقتور کنٹرول کو نقصان نہیں پہنچا سکتے
جنرل طلایینیک نے مزید کہا” امریکی دہشت گرد حکومت اپنی غلط منصوبہ بندیوں اور ناجائز اہداف کے تعاقب میں، صیہونی حکومت اور بعض ممالک کے ساتھ مل کر خطے کو غیر محفوظ بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی رہی ہے”۔
ڈیفنس منسٹری کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہماری مسلح افواج کی دفاعی طاقت اور دانشمندی نے ہمیشہ کی طرح امریکی-صیہونی دشمن کو خطے میں ناکام بنایا ہے، کہا“اسلامی جمہوریہ ایران کے مقابل دشمنوں کی مسلسل شکستوں اور ناکامیوں کا سلسلہ جاری رہے گا”۔
انہوں نے مزید کہا“امریکہ اور صیہونی حکومت میدانِ جنگ میں کسی بھی صورت کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے”۔
جنرل طلایینیک نے تصریح کی”اس جنگ میں امریکہ کی ناکامیوں نے سفارتی سطح پر بھی اس طاغوتی ملک سے دوسرے ممالک پر زیادتی اور دباؤ ڈالنے کی صلاحیت چھین لی ہے”۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ“امریکہ اور صیہونی حکومت کسی بھی نئی مہم جوئی کے ذریعے آبنائے ہرمز میں ایران کی دانشمندانہ اور منہ توڑ حکمتِ عملی کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتے”۔
انہوں نے آخر میں کہا”اسلامی جمہوریہ ایران اپنی اندرون ملک صلاحیتوں اور امکانات پر انحصار کرتے ہوئے اور آبنائے ہرمز پر دانشمندانہ تسلط کے ذریعے، امریکہ کی عدمِ استحکام پیدا کرنے والی مہم جوئیوں کو ناکام بنا دے گا”۔
