مذاکرات، میدانِ جنگ کی ایک اور محاذ آرائی ہیں، آئی آر جی سی

آئی آر جی سی نے عوامی شبانہ اجتماعات کے منتظمین اور شرکاء کے نام اپنے پیغام میں اُن کی خدمات کو سراہتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مذاکرات، دراصل میدانِ جنگ کے کارزار کا ایک اور محاذ ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5901
تاریخ اشاعت: 23 May 2026 - 00:25 - 14August 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی نے عوامی شبانہ اجتماعات کے منتظمین، معاونین اور اس عظیم عوامی جہاد کے خالقین کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے:

“مذاکرات، میدانِ جنگ کی ایک اور صورت ہیں جن میں آخری فتح تک سڑکوں پر طاقتور اور پُرجوش عوامی موجودگی اور سفارتی محاذ کے افسران کی مسلسل حمایت ناگزیر ہے اور یہی «وعدۂ صادق» ہمارے عزیز ملک ایران کی سب سے بڑی دفاعی ڈھال ہے”۔

آئی آر جی سی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ

آئی آر جی سی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مکمل پیغام درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

معزز ذاکران، قابلِ احترام خطباء، باعزم آرٹسٹ، باحمیت کھلاڑیو، منتظمین اور ایرانِِ اسلامی کے عوامی اجتماعات کے تمام کردارو!

اسّی سے زائد مسلسل راتوں تک ایرانِ اسلامی کے شہروں اور دیہاتوں کی سڑکیں اور میدان ایک ایسے عظیم الشان منظر کے گواہ بنے جسے آپ سب نے ایمان، غیرت اور ہنر کے سرمائے سے تخلیق کیا اور ایسے مناظر رقم کیے جو دشمنانِ ایران، خصوصاً مجرم امریکہ اور پلید صیہونی حکومت کی نگاہ میں ایک “ناقابلِ یقین معجزہ” شمار ہوتے ہیں۔

آئی آر جی سی کا شعبۂ تعلقاتِ عامہ آپ خطباء کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے، جنہوں نے اپنے خطابات اور ولولہ انگیز تقاریر کے ذریعے بصیرت کے چراغ روشن رکھے۔

آپ جوش و جذبہ پیدا کرنے والے ذاکر، جنہوں نے اپنے جہادی نغموں اور بیدر کرنے والے مرثیوں کے ذریعے غیرت اور جذبۂ شہادت کو اجتماعات کی رگوں میں دوڑا دیا۔

آپ باعزم آرٹسٹ، جنہوں نے قلم، تصویر، ترانے اور ڈرامائی اظہار کے ذریعے طاغوتی طاقتوں کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج اور مسلح افواج، وطن کے محافظوں، غزہ اور اسلامی مزاحمت کی حمایت کی آواز بلند کی۔

آپ باحمیت کھلاڑی، جنہوں نے اپنی طاقتور اور علامتی موجودگی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل کا میدان بھی بیان و وضاحت کا جہاد اور قومی وحدت کے اظہار کا ایک محاذ ہے۔

آپ منتظمین، میدان کے مدیران، ایگزیکٹوز اور گمنام خدمت گزار جنہوں نے کروڑوں عوام کی شرکت کے لیے سہولیات اور ماحول کو فراہم کیا۔

آپ حفاظتی ادارے، سیکیورٹی فورسز اور بسیجی رضاکار جنہوں نے اجتماعات میں شریک عوام کی حرمت کو دشمنوں اور غدار عناصر سے محفوظ رکھا۔

آپ ثقافتی خدمت گزار، جنہوں نے خوبصورت تحریروں، تصاویر اور سجاوٹ کے ذریعے شہروں کو آراستہ کیا اور آپ باشعور اور بیدار عوام، جنہوں نے اِن پُرجوش راتوں کے ذریعے “سماجی سرمایہ” اور “قومی اتحاد” کا ایسا طوفان برپا کیا کہ دنیا حیران رہ گئی اور دشمنوں کے سامنے اسلامی نظام کی مضبوط اور بازدار قوت کو نمایاں کر دیا۔

آج آپ کی اور ولایت و قیادتِ معظم کے حکم پر لبیک کہنے والی قوم کی پُرجوش جدوجہد کی برکت سے انقلاب کی نرم طاقت معاشرے کے رگ و پے میں اس طرح سرایت کر چکی ہے کہ دشمن کی کوئی فوجی یا نفسیاتی دھمکی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

بلاشبہ آپ سب جو اس عظیم جہاد کے باشعور اور ولولہ انگیز کردار ہیں، میدانِ جنگ میں صف آراء مجاہدین کے شانہ بشانہ یہ عہد کر چکے ہیں کہ انقلاب اور تاریخی مزاحمت کے اعلیٰ اہداف کے حصول تک میدان میں موجود رہیں گے؛ خواہ جنگ عسکری ہو یا مذاکراتی کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ مذاکرات، میدانِ جنگ کے کارزار کا ایک اور محاذ ہیں جس میں آخری کامیابی تک عوامی موجودگی اور سفارتی محاذ کے افسران کی حمایت ضروری ہے اور یہی «وعدۂ صادق»، ایران کی سب سے بڑی دفاعی ڈھال ہے۔

وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

شعبۂ تعلقاتِ عامہ

آئی آر جی سی

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً