آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گا، میجر جنرل رضایی
میجر جنرل «محسن رضایی»، آثھ سالہ دفاعِ مقدس کے دوران آئی آر جی سی کے کمانڈر اِن چیف نے “تیسری مسلط کردہ جنگ” کے شہداء کے چہلم کی تقریب کے موقع پر دفاعی اور سیکیورٹی رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی اعلیٰ صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم اپنی انگلی ٹریگر پر رکھے ہوئے مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔

میجر جنرل رضایی نے مزید کہا کہ دشمنوں کو ایران کی عسکری طاقت پر غور کرنا چاہیے اور اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو ہمارا ردِعمل ایسا ہوگا جس پر انہیں پشیمانی ہوگی۔
انہوں نے آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا: آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے کنٹرول میں باقی رہے گا۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
