مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور مضبوط جواب دینے کے لیے تیار ہیں، میجر جنرل عبداللهی

خاتم‌الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا: ایران کی ثابت قدم مسلح افواج تاریخی تلخ تجربات کو دوبارہ دہرائے جانے کی اجازت نہیں دیں گی اور ہر قسم کی جارحیت کے مقابل سخت اور مضبوط جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ: 5907
تاریخ اشاعت: 25 May 2026 - 19:38 - 16August 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر، میجر جنرل «علی عبداللهی» نے “تیسری مسلط کردہ جنگ” کے شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔

میجر جنرل عبداللہی

پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ہم خدائے قادرِ مطلق کی حمد و ثنا بجا لاتے ہیں جس نے ایرانی قوم کو عزت، کرامت اور عظمت عطا فرمائی تا کہ وہ بشریت کی نئی تاریخ کے نہایت حساس مرحلے میں، اسلامِ عزیز اور انقلابی تعلیمات کے سائے تلے، امریکی۔صیہونی جارحیت کے مقابل ثابت قدمی اور پائیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کے حیرت انگیز ترین واقعات میں سے ایک کو رقم کرے اور ایرانِ اسلامی کی مرکزیت میں عالمی طاقت کے نئے جغرافیے کی بنیاد رکھے۔

یہ عظیم مزاحمت اور کامیابی اس حقیقت کی دلیل ہے کہ قوم کا اللہ پر ایمان، توکل اور مقامی صلاحیتوں پر انحصار، ہر مادی ہتھیار پر برتری رکھتا ہے اور یہی راستہ عزت، اقتدار اور عالمی سربلندی کی بلند چوٹیوں تک پہنچاتا ہے۔

آج جب ملک، دشمن کے مقابل “تیسرے دفاعِ مقدس” کے دوران مزید بصیرت اور بیداری کا محتاج ہے، ایسے میں ایرانِ اسلامی کے شہدائے اقتدار، جیسے شہید علی شمخانی، سید عبدالرحیم موسوی، محمد پاکپور، عزیز نصیرزاده، علیرضا تنگسیری، ابوالقاسم بابائیان اور دیگر شہداء کی یاد، ایرانی قوم کے لیے ثابت قدمی اور اپنے قومی حقوق کے دفاع کا سرچشمہ ہے۔

اس شاندار تقریب میں جو امریکی۔صیہونی دشمن کے مقابل مسلسل مزاحمت، ہوشیاری اور بیداری پر زور دیتی ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اپنے رہبر کی پیروی میں خلیج فارس کو محفوظ بنائے گا اور دشمن کی اس آبی گزرگاہ سے ناجائز استعمال کی بساط کو لپیٹ دے گا تا کہ خطے کی تمام اقوام کے لیے امن اور ترقی کی راہ ہموار ہو۔

ہم دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ رہبرِ انقلاب کے “خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے انتظام” سے متعلق منصوبے اور حکمتِ عملیاں، “طاقتور ایران” کی اسٹریٹیجی کے سائے میں خطے اور دنیا کے نئے نظام کی ضمانت ہیں جس میں بیگانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں

ہم اپنے شہید رہبر کی بندھی ہوئی مُٹھی کی قسم کھاتے ہیں کہ ہماری مضبوط مسلح افواج، تاریخی تلخ تجربات کو دہرانے کی اجازت نہیں دیں گی اور ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عزت اور اقتدار کو دشمن پر مسلط کریں گی اور ہم ہر قسم کی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

حضرت خاتم‌الانبیا (ص) سینٹرل ہیڈکوارٹر کمانڈر

میجر جنرل پائلٹ علی عبداللهی

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً