آبنائے ہرمز اطلاع ثانی تک بند رہے گی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی کی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اطلاع ثانی تک اور اس خطے میں امریکہ کی مداخلتوں کے خاتمے تک بند رہے گی۔

بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ قاصم الجبارین
"ہم نے اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں غیر ملکی مداخلت اور جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے غیر قانونی راستوں کے تعین کے نتیجے میں ہمارا فیصلہ کُن ردعمل سامنے آئے گا اور آبنائے میں آمد و رفت میں اضافے کا عمل متاثر ہوگا۔
چند گھنٹے قبل ان انتباہات کو نظر انداز کیا گیا اور غیر ملکی عناصر کی اشتعال انگیزی پر چند بحری جہازوں نے غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی اور اپنے منتخب راستے کی درستگی اور منظور شدہ راستے پر چلنے سے متعلق ہماری تنبیہات اور انتباہات کو نظر انداز کر دیا
مجبوراً ایک ایسے بحری جہاز پر، جس نے اپنے نیویگیشن سسٹمز بند کر کے سمندری سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا تھا، انتباہی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں یہ بحری جہاز رک گیا۔
اس واقعے کے بعد، سب سے پہلے غیر ملکی عناصر کی غیر قانونی مداخلت کے باعث پیدا ہونے والے اس عدمِ تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے، آبنائے ہرمز اطلاع ثانی تک اور اس خطے میں امریکہ کی مداخلتوں کے خاتمے تک بند رہے گی اور کسی بھی بحری جہاز کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری بات یہ کہ اگر جارح دشمن اس واقعے کو، جس کا سبب وہ خود بنا ہے، بہانہ بنا کر کوئی غلطی کرتا ہے اور ہمارے خلاف نئی جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے تو اسے نہایت شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور خطے میں دشمن کے دیگر اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
ایسی مداخلت کے تمام نتائج کی ذمہ داری امریکی۔صیہونی دشمن اور ان ممالک پر عائد ہوگی جنہوں نے اپنی سرزمین دشمن کے اڈوں اور ان خطرات کے لیے فراہم کی ہے۔
وَما النَّصرُ إلّا مِن عندِ اللہِ العزیزِ الحکیم
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ
