طویل فاصلے تک کے ریڈار سسٹمز اور امریکہ کے اسٹریٹجک ایندھن بردار طیارے تباہ کر دیے گئے، آئی آر جی سی

سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ طویل فاصلے تک کے ریڈار سسٹم اور امریکہ کے متعدد اسٹریٹجک ایندھن بردار طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 6073
تاریخ اشاعت: 17 July 2026 - 22:43 - 09October 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے طویل فاصلے تک کے ریڈار سسٹم اور متعدد اسٹریٹجک ایندھن بردار طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

میزائل

اعلامیے کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله قاصم الجبارین

وقاتلوهم حتی لاتکون فتنه

گزشتہ شب کی جوابی کارروائی کی تکمیل کے سلسلے میں سپاہ کی مایۂ ناز ایرو اسپیس فورس کے غیرت مند مجاہدین نے "آپریشن نصر ۲" کی پندرہویں لہر میں، "یا اباصالح المهدی ادرکنی" کے مقدس کوڈ ورڈ کے تحت اور امریکہ کے حالیہ جرائم کے مظلوم شہداء کے نام کرتے ہوئے، جارح دشمن کو سزا دینے اور امریکہ کی طفل کُش فوج کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے مقصد سے قطر میں واقع امریکی فضائی اڈے العدید پر اچانک اور بھاری حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک طویل فاصلے تک کا ریڈار سسٹم اور امریکہ کے متعدد اسٹریٹجک ایندھن بردار طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ چند دیگر طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔

امریکی دشمن اور خطے میں اس کے فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک جان لیں کہ ریڈ لائنز کو عبور کرنا اور عوام اور غیر فوجی بنیادی ڈھانچوں پر حملہ کرنا نہایت سخت اور تباہ کُن قیمت ادا کرنے کا باعث بنے گا اور اگر دشمن نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو اس سے بھی زیادہ کاری اور فیصلہ کُن جوابات دیے جائیں گے؛ ایسے جوابات جو جنگوں کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

وَما النَّصرُ إِلّا مِن عِندِ اللَّهِ العَزيزِ الحَكيمِ

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً