ایران کی میزائل طاقت کا ایندھن ولایت کی پیروکار ایرانی قوم کی فریاد ہے، جنرل موسوی

آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کرج کے بچوں کے ایک گروپ کے خط کے جواب میں اس بات پر تاکید کی کہ ایران کی میزائل طاقت شہید کمانڈرز کی میراث ہے اور قوم کی حمایت پر استوار ہے اور لکھا: اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو نصرت اور فتح عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ: 6111
تاریخ اشاعت: 28 July 2026 - 23:24 - 20October 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، گزشتہ دنوں کرج کے بچوں کے ایک گروپ نے آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی کو خطوط اور تصاویر ارسال کر کے ملک کے مجاہدین اور محافظانِ امن کا شکریہ ادا کیا۔

جنرل سید مجید موسوی

جنرل موسوی نے بھی ان جذبات کے جواب میں ان بچوں کے نام ایک پیغام تحریر کیا۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل طاقت ہمارے شہید قائد کی امانت اور شہید کمانڈرز؛ حسن طہرانی مقدم، امیرعلی حاجی زادہ، محمود باقری اور ایرو اسپیس فورس کے خون میں نہائے ہوئے شہداء کی میراث ہے، جس کا ایندھن اسلامی ایران کی غیرت مند، با بصیرت اور ولایت کی پیروکار قوم کے ہر فرد کی وہ بلند آواز ہے جو اللہ کے فضل سے کبھی خاموش نہیں ہوگی۔

اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو نصرت اور فتح عطا فرمائے۔

سید مجید موسوی

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں