آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر کا امام صادق (علیہ السلام) سکول کی طالبات کے خط کا جواب

آئی آر جی سی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے امام صادق علیہ السلام گرلز سکول کی طالبات کے خط کا جواب دیتے ہوئے انہیں ملک کے لیے مضبوط پشت پناہ قرار دیا۔ طالبات نے ’’میزائل نذر‘‘ کے عنوان سے ایک میزائل نما گلابی رنگ کے گلک میں اپنی جمع شدہ رقوم اور تحائف رکھ کر سپاہ کی ایرو سپیس فورس کو پیش کیے تھے۔
خبر کا کوڈ: 6284
تاریخ اشاعت: 27 September 2026 - 20:45 - 18December 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر جنرل سید مجید موسوی نے امام صادق علیہ السلام گرلز پرائمری سکول کی پانچویں جماعت کی طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے تحائف کے جواب میں ایک خط لکھا۔ طالبات نے ’’میزائل نذر‘‘ کے عنوان سے اپنی جیب خرچ کی رقم اور تحائف ایک گلابی رنگ کے میزائل نما گلک میں رکھ کر سپاہ کی ایرو سپیس فورس کو پیش کیے تھے۔

اسکول

ان طالبات نے عالمی سامراج اور صیہونیت کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے امام صادق علیہ السلام سکول کی طالبات کے ثقافتی گروپ میں شرکت کرتے ہوئے اس موقع پر بدنام صیہونی حکومت کا پرچم بھی نذرِ آتش کیا اور تقریباً ۴۰۰ ملین تومان جمع کیے جس میں نقد رقم، سونے کی انگوٹھیاں اور سونے کے سکے شامل تھے اور یہ رقم اور تحائف سپاہ کی ایرو سپیس فورس کو عطیہ کیے۔

طالبات کا جنرل سید مجید موسوی کے نام خط:

"اللہ کے نام سے!

میرے عظیم ہیرو، شجاعت اور ثابت قدمی کے استاد، ایران کے بچوں کے مہربان چچا؛ وہ ایران جسے پیارے حاج قاسم کہا کرتے تھے کہ یہ حرم ہے۔ ایران کے حرم کے بچوں کے چچا...

میں فاطمہ ہوں، ۱۱ سال کی ایک بچی اور شاید ابھی بہت چھوٹی ہوں لیکن جب آپ کی شجاعت اور قربانیوں کے بارے میں سنتی ہوں تو میرا دل فخر سے لبریز جاتا ہے۔

میرے عزیز شجاعت کے استاد! اس دن کی صبح ۹:۴۰ بجے سے، جب ہم کلاس میں پڑھ رہے تھے اور دشمن نے بے شرمی سے میناب میں ہمارے ہم جماعتوں اور ہمارے رہبر کے گھرانے میں موجود ہمارے مہربان اور مضبوط دادا پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا، ہماری کلاسیں آن لائن ہو گئیں لیکن آپ کی مسلسل موجودگی اور موجود رہنا ہمیں سلامتی اور اقتدار کا سبق سکھاتا رہا۔

میں جانتی ہوں کہ آپ نے مشکل دنوں میں بہادری کے ساتھ ڈٹ کر اپنے لوگوں اور اپنی سرزمین کا دفاع کیا۔ بالخصوص جب میں سنتی ہوں کہ آپ نے جنگ اور مشکلات کے درمیان پھنسے بچوں اور خاندانوں کو بچانے کے لیے کوشش کی تو مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ آپ واقعی ایک ہیرو ہیں؛ل۔ ایسا ہیرو جو حق کی راہ میں اور مظلوموں کے لیے اپنی قیمتی جان قربان کر دیتا ہے۔

میں حق کی راہ میں ثابت قدمی اور ان شہداء کا بدلہ لینے کے لیے بھی آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مظلومانہ طور پر شہید ہوئے۔ آپ نے ثابت کیا کہ ظلم اور مظلومیت کے سامنے بے حسی اختیار نہیں کرنی چاہیے بلکہ حق کے دفاع کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔

پریسائزڈ ٹارگٹ کرنے والے سید مجید چاچو! میں نے اپنے شہید رہبر، اپنے حاج قاسم اور اپنے عزیز جنرل حاجی زادہ سے سیکھا ہے کہ مجھے اپنی استطاعت کے مطابق اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ اسی لیے اس سال اپنے سکول کے ثقافتی موکب میں ہم نے ایک گلابی میزائل نما گلک بنایا اور اپنی جیب خرچ کی مدد سے ایک چھوٹا سا تحفہ بہت محبت کے ساتھ جمع کیا۔ ایک چھوٹا تحفہ لیکن ایک بڑی خواہش کے ساتھ یعنی طفل کُش صیہونی حکومت کی تباہی کی خواہش۔ ایک چھوٹا تحفہ بہت سی دعاؤں کے ساتھ یعنی آپ کی اور رہبر کی صحت سلامتی اور امام زمانہؑ کے ظہور کی دعا۔

ہم نے آپ اور آپ کے سپاہیوں کو شہداء کی دعاؤں کے سپرد کیا ہے۔ براہِ کرم اپنا خیال رکھیے۔

خدا حافظ، فتح اور نصرت کا جشن منانے تک۔

فاطمہ اور امام صادق سکول کی ۱۱ سالہ بچیوں کی طرف سے۔"

دفاع پریس کے مطابق، سپاہ کی ایرو سپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی نے ان طالبات کے نام اپنے خط میں لکھا:

"بسمہ تعالیٰ

میری پیاری بیٹی فاطمہ اور امام صادق علیہ السلام سکول کی تمام بچیاں!

السلام علیکم!

آپ کا محبت اور شفقت بھرا خط، اس دلنشیں، امید افزاء اور حوصلہ بخش ویڈیو کے ساتھ موصول ہوا۔ جب میں اور ایرو سپیس فورس کے تمام سپاہی آپ کے ان خوبصورت اور دلنشیں الفاظ کا سامنا کرتے ہیں جو آپ کے گہرے جذبات اور پاکیزہ اور لطیف الٰہی احساسات کی عکاسی کرتے ہیں تو ہمیں پہلے سے بڑھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے اور یقین ہو جاتا ہے کہ ملک کے ہر گوشے میں ہمارے پاس مضبوط پشت پناہ موجود ہیں۔

آپ عزیز بچیوں کے وجود میں محفوظ، انہی قومی اور اسلامی صلاحیتوں کی بدولت ہم کسی خوف کے بغیر اللہ تعالیٰ کی ذاتِ مقدس پر بھروسہ کرتے ہوئے، تمام دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ سکتے ہیں اور مزاحمت کر سکتے ہیں۔

میری نصیحت ہے کہ علم اور ایمان کے حصول میں بھرپور کوشش کریں تا کہ آپ، جو اس قوم کے مستقبل کی معمار ہیں، اس قوم کی کامیابیوں کی محرک طاقت بن سکیں۔

کامیاب رہیں۔

سید مجید موسوی

12 اگست، 2026"

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سردار موسوی کا یہ جوابی خط سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے موقع پر ہی امام صادق علیہ السلام سکول کی طالبات تک پہنچایا گیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں