مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء بیس کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید نے آج صبح تہران میں علاقے کی صورتحال سے متعلق ہونے والی نشست میں کہا کہ ایران نے علاقے میں داعش کو شکست دے کر شام اور عراق میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فوجی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنی دفاعی پوزیشن کو بھی مستحکم کیا ہے۔
جنرل غلام علی رشید نے کہا کہ امریکہ بحران پیدا کرنے اور صیہونی حکومت کی جانب سے فوجی کارروائیوں سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے جس دلدل میں گر گیا ہے دن بدن اس میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عربی،عبری اور مغربی اتحاد کی تشکیل سے فلسطین کے مسئلے کو جوعالم اسلام کا اہم مسئلہ ہے فراموش کیا جا رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/