16 October 2024

ایران دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر

ہندوستان کے عالم دین نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۷۷۲
تاریخ اشاعت: 21:47 - March 15, 2018

ایران دہشت گردی کے خلاف سینہ سپرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے معروف مذہبی شخصیت اور مجلس علمائے ہند کے سیکرٹری جنرل سید جلال حیدر نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسلامی دنیا میں واحد ملک ہے جو دہشت گردی سے پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں ایران، اسلامی دنیا کو اپنی ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعہ پر امن زندگی کے لئے محفوظ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا اگراسلامی جمہوریہ ایران کی کوششیں نہ ہوتیں تو اب تک داعش سمیت دیگر تکفیری دہشت گرد گروپ شام اور عراق پر قبضہ کرچکے ہوتے۔

عالم اسلام میں استقامتی محاذ کی اہمیت اور افادیت بتاتے ہوئے ہندوستانی عالم دین کا کہنا تھا کہ لبنانی اور فلسطینی عوام استقامتی جذبے سے سرشار استکباری اور صیہونی قوتوں کے خلاف جہاد میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر مغربی طاقتیں، شام میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں شام کے لاکھوں شہری جاں بحق، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں