02 February 2025

امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا تو ایران کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ایران کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۹۳۰
تاریخ اشاعت: 13:11 - March 30, 2018

امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا تو ایران کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پالیسی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ مین پاکستانی دانشوروں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سید کمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اب تک ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا آیا ہے لیکن امریکہ مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس سے نکلنا چاہتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے واضح کیا کہ یورپی یونین نے تاحال ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے اور تہران اس کے موقف پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

سید کمال خرازی نے کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تمام تر دباؤ کا مقصد یہ ہے کہ ایران اس کے ناجائز مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کر دے تاہم وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایران ہرگز ایسا نہیں کرے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں