مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں پالیسی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ مین پاکستانی دانشوروں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سید کمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اب تک ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا آیا ہے لیکن امریکہ مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس سے نکلنا چاہتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے واضح کیا کہ یورپی یونین نے تاحال ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے اور تہران اس کے موقف پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سید کمال خرازی نے کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تمام تر دباؤ کا مقصد یہ ہے کہ ایران اس کے ناجائز مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کر دے تاہم وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایران ہرگز ایسا نہیں کرے گا۔
پیغام کا اختتام/