مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے شعبہ کنٹرول کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمرڈ فورسز اور بری فوج موجودہ حالات میں جنگ کے لئے تیار نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمرڈ فورسز نے جنگ کے لئے کسی قسم کی حکمت عملی وضع نہیں کی، جس طرح کی پلاننگ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو پیشہ ور معیاری افرادی قوت کی بھی قلت ہے، اسرائیل کے لڑاکا بریگیڈ میں پیشہ ور اور تربیت یافتہ فوجیوں کی تعداد بہت کم ہے۔
پیغام کا اختتام/