16 October 2024

اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی قلت

اسرائیل کے فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کے لئے تیار نہیں۔
خبر کا کوڈ: ۹۵۸
تاریخ اشاعت: 22:31 - March 31, 2018

اسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی قلتاسرائیلی فوج میں افرادی قوت کی قلتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے فوجی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کیلئے تیار نہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے شعبہ کنٹرول کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمرڈ فورسز اور بری فوج موجودہ حالات میں جنگ کے لئے تیار نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمرڈ فورسز نے جنگ کے لئے کسی قسم کی حکمت عملی وضع نہیں کی، جس طرح کی پلاننگ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو پیشہ ور معیاری افرادی قوت کی بھی قلت ہے، اسرائیل کے لڑاکا بریگیڈ میں پیشہ ور اور تربیت یافتہ فوجیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں