16 October 2024

لندن میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ

برطانوی عوام نے لندن میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں مظاہرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۷۹
تاریخ اشاعت: 23:56 - April 07, 2018

لندن میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سیکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں، یہودیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے ہفتے کے روز لندن میں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے کے دفتر کے سامنے اجتماع کر کے غزہ میں فلسطینیوں کے مارچ کی سرکوبی اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے جرائم کی مذمت کی۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کی حمایت اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے میں فلسطینیوں کی حمایت میں لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین اور گرین پارٹی کی رہنما کیرولین لوکاس کے بیانات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں