ہندوستان کے وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی جان کو خطرے کے مدنظر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کی سیکورٹی کا مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔
خبر کا کوڈ: 1571
تاریخ اشاعت: 12 June 2018 - 12:36 - 03September 2639

ہندوستان کے وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزیر اعظم کی سلامتی کے نظم و نسق کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وزیراعظم کی سیکورٹی کو سخت کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کومہاراشٹر پولیس سے ایک رپورٹ ملی تھی جس میں ماؤ نواز تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے درمیان بات چیت کا ذکر ہے ۔ اس بات چیت میں وزیر اعظم کو نشانہ بنانے کی بات کہی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے پونے کے بھیما کوریگاوں تشدد معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا تھا ۔ ان لوگوں کے پاس سے ایسے دستاویزات ملے تھے جن میں مبینہ طورپر وزیراعظم کو نشانہ بنانے کی بات کہی گئی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً